آئینۂ دکن

ملتِ اسلامیہ ایک مخلص رہنما اور دردمند عالمِ دین سے محروم

حیدرآباد: 9؍اگسٹ (پریس نوٹ) ریاست تلنگانہ وآندھراپردیش کے ممتاز اور بزرگ عالم دین حضرت مولانا قاضی سمیع الدین نرساپوری کے سانحہ ارتحال پر مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری صدر سٹی جمیعۃ العلماء وناظم مدرسہ سبیل الفلاح نے اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے، مولانا مظاہری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا: حضرت مولانا قاضی سمیع الدین رح نرساپوری ملت اسلامیہ کے ایک مخلص اور دردمند رہنما تھے؛ بلند پایہ ، باکردار اور باوقار علماء میں آپ کا شمار تھا ، ملی اور ملکی مسائل کے حل میں آپ رح سنجیدہ فکر اور اصابتِ راۓ کے حامل تھے، مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور کے قیام کے ذریعہ آپ رح نے دینی تعلیم وتربیت کوعام کرنے میں گرانقدر خدمات انجام دی، اس کے علاوہ آپ رح کئی ایک دینی مدارس کے بھی سرپرست تھے جمیعۃ العلماء اور مجلس علمیہ کے ذمہ دار کی حیثیت سے ملّی وملکی خدمات میں بھی وہ پیش پیش رہتے تھے، اپنی طویل مذہبی وسماجی خدمات کی وجہ سے وہ مسلمانوں کے علاوہ اپنے علاقے کے برادرانِ وطن میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، مولانا مظاہری نے مولانا قاضی سمیع الدین رح کے فرزند مولانا مسیح الدین قاسمی کی خدمت میں تعزیتِ مسنونہ پیش کی اورامید ظاہر کی کہ وہ اپنے  والد مرحوم کے سچے اورصحیح جانشین ثابت ہوں گے اورمولانا مرحوم کے چھوڑے ہوئے دینی و سماجی خدمات کو باقی رکھتے ہوئے اس کو مزید ترقی دیں گے اللّٰہ تعالیٰ مولانا مرحوم کے فرزندان کو مولانا کا نعم البدل بناۓ ، اللہ تعالیٰ مولانا قاضی سمیع الدین نرساپوری رح کی خدمات کو قبول فرمائے،ان کی مغفرت فرمائے،ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×