احوال وطن

اس سال عیدالفطر سادگی سے منائیں اور نمازعیدالفطر وزارت صحت کے گائیڈلائن کے مطابق ادا کریں

نئی دہلی: 23/مئی (پریس ریلیز) جیساکہ سب کے علم میں ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت 31/مئی تک بڑھادی گئی ہے اورعبادت گاہوں میں اجتماعیت پر پابندیوں میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے اور ہزارکوششوں کے باوجودکورونا وائرس کا مرض ہمارے ملک میں بڑھتاہی جارہاہے اسی تناظر میں صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سیدارشدمدنی نے تمام مسلمانان ہند سے اپیل کی ہے کہ اس سال عیدالفطر سادگی سے منائیں اورنمازعید الفطر وزارت  صحت کے گائیڈلائن کے مطابق اداکریں ورنہ اس کا سب سے بڑانقصان یہ ہوگاکہ متعصب میڈیا اورفرقہ پرست عناصرجو ان مشکل حالات میں بھی نفرت انگیز ایجنڈے کوآگے بڑھارہا ہے اگر گائیڈلائن کی پابندی نہیں  کی گئی تو اس کو لیکر مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کا ایک سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
مولانا نے کہا کہ مسلمانوں نے بالخصوص رمضان المبارک کے مہینہ میں فرض نمازوں اور جمعہ وتراویح کی ادائیگی میں ہیلتھ منسٹری کی ہدایات  پر جس طرح عمل کیا ہے وہ بے مثال ہے اب چونکہ رمضان المبارک اپنی انتہاکو پہنچ رہا ہے اس لئے عیدالفطرکی نماز کو قائم کرنے کا مسئلہ بھی عوام کے لئے پریشان کن ہے واضح رہے کہ نماز عید الفطر کے سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے فتویٰ منظرعام پر آچکاہے اس کا حاصل یہ ہے کہ عید کی نماز بھی جمعہ کی طرح اداکی جاسکتی ہے کیونکہ عیدکی نمازکے لئے بھی وہیں شرائط ہے جو جمعہ کے لئے ہے اس لئے اس کی پوری کوشش کی جائے کہ شرعی شرائط اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کوملحوظ رکھتے ہوئے عید کی نمازاداکی جائے، اگر کسی جگہ اس کے امکانات نہیں ہے تو ان کے لئے بہتر ہے کہ چاررکعت چاشت کی نفل نماز پڑھ لیں، عید کے دن اعزواقارب سے ملنے میں طبی وسرکاری ہدایات کو ملحوظ رکھیں، عیدسادگی سے منائیں اور غرباومستحقین کا خاص خیال رکھیں دعاہے کہ اللہ تعالی رمضان کو قبول فرمائے اورآنے والے سال کو امن وامان وخیر وبرکت کاسال بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×