آئینۂ دکناحوال وطن

خاص رپورٹ: لاک ڈاؤن کے روزِ اول سے شہر و اضلاع میں جمعیۃ علماء کے تحت جاری رفاہی خدمات پر ایک نظر

حیدرآباد: 29؍ اپریل (عصر حاضر) حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ و آندھرا پردیش میں جمعیۃ علماء کی تمام یونٹوں کے ذمہ داروں کی جانب سے  لاک ڈاؤن کے پہلے ہی دن سے بلا لحاظ مذہب و ملت متأثرین میں بالخصوص غریب طبقہ کی امداد و راحت رسانی کیلئے کوشاں اور فکرمند ہیں‘ متا ثرہ افراد کی قانون امداد اور دوسری ریاستوں کے تلنگانہ وآندھراپردیش کے اضلاع میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ان کی منزلوں تک پہونچانے میں مدد کے علاوہ ان کے کھانے پینے کا نظم کیا جارہا ہے۔ اسی طرح کورنٹائین اور آیسولیشن میں پہونچے ہوئے افراد کیلئے سہولیات کی فراہمی اور حکومت کے ذ مہ داروں کے رابطے کا کام ریاستی جمعیۃ علماء مستقل کر رہی ہے۔
جمعیۃ کی جانب سے اب تک غدائی, اجناس چاول کے کٹس , ترکاری , دواء , صبح اور شام کا کھانا جملہ (20274) راشن کٹس تلنگانہ وآندھراپردیش کے کچھ اضلاع میں امام مؤذن اور ائمہ حضرات اور دیگر حضرات کو نقد رقم کی شکل میں تقریبا( 8,00,000/=) سے زائد روپئے کی امداد کی گئی اس طرح تا حال امدادی کاموں میں جملہ ( 2,23,09,000/=) دو کروڑ تئیس لاکھ نود ہزار روپیے خرچ کیے گئ۔

یہاں یہ تذکرہ بھی ضروری ہے کہ یہ رپورٹ جمع کرنے کا سلسلہ ایک ہفتہ قبل شروع کیا گیا تھا اور رفاہی خدمات کا سلسلہ تا ہنوز جاری ہے۔ اسی لیے یہ پیش کردہ تخمینہ سے بھی زائد خدمات انجام دی جارہی ہیں۔

اسی طرح کوویڈ (19) کورونا وائرس کی وجہ جو مسلمان فوت ہورہے ہیں محکمہ صحت اور پولیس کی جانب ان کی تجہیز وتدفین کی اجازت نہیں مل رہی تھے مقامی جمعیۃ علماء کے ذمہ داران کی کوششوں سے ان کے تجہیز وتدفین کا انتظام کیا گیا صدر محترم نے تمام اصلاع کے صدر اور نطمائے سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام حفاظتی تدابیرکے ساتھ رفاہی خدمات انجام دیں , واضح ہو کہ جہاں پولیس ڈاکٹرس , محکمہ صحت کا عملہ خدمت خلق میں لگا ہوا ہے وہی علماء ائمہ حفاظ کرام بھی اس کار خیر میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں ۔دعاہے کہ اللہ رب العزت اضلاع کے جمعیۃ علماء کے ذمہ دار اور کارکنان جمعیۃ کی کاوشوں کوشرف قبولیت سے نوازیں ۔آخر میں صدر محترم نے اصحاب خیر اور ثروت لوگوں سے اپیل کی ہے اس مصیبت اور پریشانی کی کھڑی میں غریب مجبور بے سہارا پریشان حال لوگوں کی مدد کیلئے آگے آئے اور جولوگ مدد کرنے کے خواشمند ہے وہ ان فون نمبرات پر ربط کریں حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش 9848064987محمد رمضان 94404502020آفس نمبر 040-27404616

Related Articles

2 Comments

  1. السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکا تہ
    کیا یہ ساری رقم جمیعۃ العلماء تلنگانہ وآندھرا کے دفتر سے جاری کی گئی۔۔۔۔

شیخ ناصر کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×