ریاست و ملک

مولانا محمود مدنی نے یوٹیوب پر پریمیر ویڈیو کے ذریعہ جمعیۃ کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا

نئی دہلی: 26؍اپریل (پریس ریلیز) جمعیۃ علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے آج دوپہر بارہ بجے یوٹیوب پر پریمیر ویڈیو کے ذریعہ جمعیۃ کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔اس ویب سائٹ پر جمعیۃ علماء ہند کے بہت سارے کاموں اور پروگراموں کو آن لائن کیا گیا ہے،ساتھ ہی تنظیم کی سرگرمیوں میں مالی تعاون پیش کرنے والے اصحاب خیر اس ویب سائٹ پر آکر آن لائن رقم ٹرانسفر کرسکیں گے۔ ویب سائٹ پر ملک بھر میں پھیلے جمعیۃ علماء ہند کی مرکزی مجلس عاملہ اور مجلس منتظمہ کے ارکان کے نام مع پتہ اور فون نمبر بھی دستیاب ہیں،جس کے ذریعہ سے کسی بھی حلقے میں جمعیۃ کے ذمہ دارو ں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اس ویب سائٹ کا نام https://jamiat.org.in/ ہے۔
ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مولانا محمود مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی ویب سائٹ تو پہلے سے بھی چل رہی ہے تاہم اس ویب سائٹ کو نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کا باضابطہ قیام گرچہ۱۹۱۹ء میں عمل میں آیا تاہم علماء کی یہ جماعت الگ الگ ناموں سے طویل عرصے سے کام کرتی چلی آرہی تھی، ۱۹۱۹ء میں یہ فیصلہ ہوا کہ کام کو منظم طریقے سے انجام دیا جائے چنانچہ اس جماعت کی باضابطہ بنیاد رکھی گئی۔ آج اس جماعت کو سو سال ہوگئے، سو سال کا یہ سفر اس شان سے ہوا ہے کہ آج اس کے ایک کروڑ بیس لاکھ پرائمری ممبر ان ہیں، سترہ سو سے زائد مقامی اور صوبائی یونٹیں ہیں جو الگ الگ جگہوں پر کام کررہی ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اس جماعت کے قائم کرنے والوں نے اسلام اور شعائر اسلام کے تحفظ کو سب سے بنیادی مقصد قرار دیا تھا جس پر آج بھی وہ قائم ہے، جمعیۃ علماء ملک او رملت کے ہر شعبہ حیات میں رہ نمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے، جمعیۃ علماء کو یہ امتیازی شان حاصل ہے کہ وہ مسلمانوں کی فکری رہ نمائی کے فریضے کو انجام دیتی ہے،بالکل اسی نہچ پر جس پر اس کے اکابر نے انجام دیا تھا۔
مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علما ء ہند ملک میں مظلوموں، بے سہارا لوگوں کے لیے کام کرتی ہے،یہ اس کی خصوصیت ہے کہ آپ کی رقم ڈائریکٹ غریبوں تک پہنچتی ہے، زکوۃ کی رقم کسی اور فنڈ میں خرچ نہیں کی جاتی۔ ددسرا فائدہ یہ ہے کہ جب جمعیۃ علماء ہند لوگوں تک آپ کے ذریعہ سے پہنچے گی توجب فکری مسئلے میں لوگو ں کو منظم کرنے کے لیے وہ لوگوں کے درمیان جائے گی تو اس کا وزن زیادہ ہوگا۔
مولانا مدنی نے بتایاکہ پچھلے تین چار سالوں سے ہم نے نوجوانوں کو جسمانی اور فکری طور پر منظم کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ہمارا عز م ہے کہ اپنے نوجوانوں کو منظم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور جمعیۃ یوتھ کلب کو مضبوط کریں گے۔ہم نے اسے ٹھان لیا ہے کہ مسلمانوں کا سب سے آرگنائزرڈگروپ بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×