آئینۂ دکن

سٹی جمعیۃ علماء حیدرآباد کے زیر اہتمام خصوصی اجلاس برائے حفاظ، علماء، ائمہ و خطباء

حیدرآباد: 15؍نومبر (عصرحاضر) مولانا نذیر احمد یونس قاسمی سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک اہم اور خصوصی اجلاس برائے علماء حفاظ اور ائمہ بہ عنوان موجودہ حالات میں اہلِ علم کی ذمہ داریاں بہ تاریخ 10؍ربیع الثانی مطابق 16؍نومبر بہ روزِ منگل بہ وقت بعد نمازِ مغرب بمقام ادارہ اشرف العلوم خواجہ باغ سعیدآباد منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی سرپرستی محترم الحاج حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ تلنگانہ و آندھرا فرمائیں گے جبکہ مولانا محمد عبدالقوی صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد صدر اجلاس ہوں گے۔ اس اجلاس میں ملک کے مؤقر عالمِ دین مفکر اسلام حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ندوی نقشبندی دامت برکاتہم رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و مدیر ماہنامہ الفرقان لکھنؤ کا خصوصی اور اہم خطاب ہوگا۔ اجلاس کی نظامت مولانا محمد مصدق القاسمی جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد فرمائیں گے۔ جمیع اراکینِ عاملہ و منتظمہ جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد نے اہلِ علم بالخصوص علماء حفاظ اور ائمہ و خطباء سے اس اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ اضلاع سے آنے والے مہمانوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ان نمبرات پر اپنے آنے کی اطلاع دیں تاکہ انتظام میں سہولت ہوسکے۔ فون نمبر 9347593211, 9030500073

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×