آئینۂ دکن

لاک ڈاؤن سے متأثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد کریں: حافظ پیر شبیر احمد

حیدرآباد: 2؍اپریل (پریس ریلیز) حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگأنہ و آندھرا پردیش نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ اس وائرس نے ایک دو نہیں بلکہ کئی ملکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے بلکہ اس وقت ترقی یا فتہ یورپ اور امریکہ اس سے بۡری طرح متاثر ہیں۔ پوری دنیا میں ہر روز ہزاروں اموات ہو رہی ہیں لاک ڈاؤن اور بے روزگاری آج کی ایک معاشرتی مجبوری بن چکی ہے لہذا ایسے نازک حالات میں ضرورت مندوں کی مدد اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے کس کے گھر کی کیا مجبوری ہے ہم نہیں جان سکتے۔ بعض لوگ تو سفید پوش ہوتے ہیں جو کسی کے آگے سوال بھی نہیں کرتے ان کی غیرت کسی کے سامنے دست سوال پھیلانا بھی گوارا نہیں کرتی۔
لہذا ایسے نازک وقت میں جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش تمام مسلمانوں سے یہ درد مندانہ اپیل کرتی ہے کہ جو لوگ صاحب استطاعت ہیں وہ آگے بڑھیں اور اپنے اپنے محلہ میں اور اپنے حلقوں میں تحقیق کر کے ایسے مجبور و معذور افراد اور خاص طور پر مزدوروں  بیواؤں یتیموں اور غیرت مند افراد کو تلاش کر کر کے ان کی مدد کریں ان کی دلجوئی کریں زکوۃ و صدقات کے ذریعہ اور جو خالص اپنا مال ہے اس میں سے  سادات کو تلاش کر کے ان تک پہنچانے کی کوشش کریں ان کا خیال کریں۔ اللہ پاک آپ سب کی خدمات کو قبول فرمائے اور اپنی رضاء نصیب فرمائے۔  آمین یا رب العالمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×