آئینۂ دکن

مولانا محمد عبدالقوی سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے صدر منتخب

حیدرآباد: 30؍اگست (عصرحاضر) سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کا انتخابی اجلاس آج بتاریخ 30؍اگست بروزِ پیر بمقام مسجد اکبری اکبرباغ ملک پیٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدرات مولانا محمد عبدالقوی صاحب نے فرمائی۔ سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے سابق صدر حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری علیہ الرحمہ کی وفات کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا جس کو پُر کرنے کے لیے آج انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام شرکاء کی متفقہ طور پر پیش کردہ تجاویز و آرا کی بنیاد پر مولانا محمد عبدالقوی صاحب کو سٹی جمعیۃ علماء کا صدر منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں مبصر کی حیثیت سے حافظ پیر خلیق احمد صابر نے شرکت فرمائی۔ حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ صدر اجلاس مولانا محمد عبدالقوی نے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات اور اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور آئندہ کے عزائم کا ذکر فرمایا۔ حافظ پیر خلیق احمد صابر نے انتخاب کے طریقۂ کار کے سلسلہ میں وضاحت فرمائی۔ حافظ محمد غوث رشیدی، مفتی معراج الدین علی ابرار، مولانا عبدالملک مظاہری، مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی، مولانا سید احمد ومیض ندوی مولانا محمد مصدق القاسمی اور مولانا قطب الدین نے صدرات کے لیے مولانا محمد عبدالقوی صاحب کا نام پیش کیا۔ ان تمام تجاویز و آرا کو سامنے رکھتے ہوئے مولانا محمد عبدالقوی صاحب کو سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کا صدر نامزد کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×