حیدرآباد و اطراف

وجے واڑہ میں ریاستی جمعیۃ علماء کے ذمہ داروں کا اہم مشاورتی اجلاس

حیدرآباد: 11؍مارچ (عصر حاضر) حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کی اطلاع کے بموجب ریاستی جمعیۃ علماء کے تمام صدور و نظمائے اعلی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس بعنوان ملک کے موجودہ حالات اور این پی آر بتاریخ 12؍مارچ بروز جمعرات بمقام پریس کلب گاندھی نگر وجئے واڑہ آندھراپردیش بوقت صبح 9؍بجے سے دوپہر 3؍بجے بصدارت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش  منعقد ہوگا۔تمام ذمہ داروں سے  التماس ہے کہ موقع کی مناسبت سے اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت فارغ فرماکر ضرور شرکت کریں تاکہ آہندہ کیلئے کوئی لائحہ عمل طئے کیا جاسکے ۔
نوٹ: تمام احباب کو قبل از وقت بذریعہ فون اجلاس کی اطلاع دی جاچکی ہے اگر کسی کواطلاع نہ ملی ہو تو اس خبر کو اطلاع سمجھ کر شرکت کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing