نازک ترین حالات میں ملک کی حفاظت ہر شہری کی اولین ذمہ داری
حیدرآباد: 2؍مارچ (عصر حاضر) ہمارا محبوب ملک بھارت دوراہے پر کھڑا ہے ،ملک کے سمجھ دارشہری اور اپنی قوم کے نمائندے ہونے کی حیثیت سے ملک کی حفاظت اور اس کو صحیح رخ پر گامزن کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ،اسی سلسلہ میں مسلم وغیر مسلم قائدین تمام سیاسی جماعتوں؛ TRS،کانگریس ، MIMاور کمیونسٹ پارٹی کے نمائندوں کا اہم اجلاس بروز منگل ، 3؍مارچ ،12 بجے دوپہر سے میڈیاپلس، 4thفلور، KFCکامپلکس، عابڈس ، حیدرآباد میں زیر نگرانی حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش منعقدہورہاہے، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے عالم اسلام کی ممتاز شخصیت ،ملک کی قدیم اور بااثر تنظیم کے صدر، مظلوموں کے مسیحا،امن ویکجہتی کے علمبردار، قائد ملت حضرت مولانا سید ارشدمدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند ،محدث دارالعلوم دیوبندورکن تاسسی عالمی رابطہ اسلامی مکہ مکرمہ شرکت فرمائیں گے ،اس اجلاس میں TRS،کانگریس،MIM،کمیونسٹ پارٹی اوردیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت کے علاوہ وزیر داخلہ محترم جناب محمود علی صاحب ،جسٹس چندراکمار صاحب ،پروفیسر کودنڈارام صاحب ،چاڈاوینکٹ ریڈی صاحب،محمد علی شبیر صاحب ،جناب روی ایم آرپی ایس صاحب،داسو نائیک صاحب ، اور دیگرغیرمسلم حضرات شریک ہوں گے، اس موقع پر ہر ضلع کے غیر مسلم نمائندہ قائدین کو بھی دعوت دی گئی ہے ،اختتام اجلاس پر پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آئے گا، جس میں ریاستی اور ملکی میڈیا شریک ہوگا۔