ریاست و ملک

تانڈور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تاریخ ساز ”انسانی زنجیر” احتجاج

تانڈور: 14/فروری (پریس ریلیز) مولانا عبد الرحمن اطہر قاسمی کی اطلاع کے مطابق آج بتاریخ14فبروری بروز جمعہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہریت قانون کے خلاف بڑے پیمانہ پر “انسانی زنجیر”احتجاج منظم کیا گیا جس کو شہر تانڈور کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے کامیاب بنایا اس موقع پر مظاہرین نے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے اور بہر صورت اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور عہد کیا کہ جب تک اس قانون کے بابت حکومت اپنا موقف نہیں بدلتی اس وقت تک مسلسل احتجاج جاری رہے گا تین کلو میٹر طویل اس “انسانی زنجیر”احتجاج میں جو نظام شہید درگاہ قدیم تانڈور تا ولیم مون چوک منعقد کیا گیا جس کو بڑے پیمانہ پر کامیاب بنانے کے لئے شہر کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت(1:40)نما جمعہ رکھی گئی تھی۔
“انسانی زنجیر”احتجاج شہر تانڈور میں اپنی نوعیت کا پہلا احتجاج ہے جس کو منظم اور کامیاب بنانے کے لئے تانڈور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام اراکین اور نوجوانان شہر مسلسل کئی روز سے انتظامات میں لگے ہوئے تھے جو الحمدللہ انتہائی کامیاب رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing