ملک عزیز کی آزادی ہمارے اکابر کی مرہون منت ہے: حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: 26؍جنوری (پریس ریلیز) آج یوم جمہوریہ کے موقع پر دفتر جمعیۃ علما ء تلنگانہ و آندھرا پردیش مسجد زم زم ،باغ عنبرپیٹ حیدر آبادبدست حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علما ء تلنگانہ و آندھر پردیش سابق ایم ,یل ,سی, پرچم کشا ئی کی گئی ، انہوں نے یو م جمہوریہ کی موقع پر تمام ہندو ستا نیوں کو مبا رک بادی پیش کر تے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے تاریخی اوراق ہندوستانی مسلمانوں کی قربانیوں سے بھرے ہو ئے ہیں، 350 سالہ قربانیوں کے بعد یہ اس ملک کو جمہوری بنایا گیا ہے ،حقائق سا منے رکھ کر اگر دیکھا جا ئے تو مسلمان وہ قوم ہے جس نے ہر مو ڈ پر ابنا ئے وطن کے سا تھ ہاتھ بڑھا تے ہو ئے ہندوستان کو انگریزوں کے چنگل سے نکال کر اس ملک کو جمہوری ملک بنایا، اوراس ملک کو جمہوری بنا نے میں حضرت مولانا حفظ الرحمن سو ہارویؒ، شیخ الہند مولانا محمود الحسن دیوبندی , شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی ,مولانا کفایت اللہ دہلوی , حضرت مولانا ابو الکلام آزاد, مولانا فضل الحق خیرآبادی اور گاندھی جی اور دیگر ہندوں ,مسلم ,سکھ, عیسائیوں نے بہت بڑا رول ادا کیا ۔ صدر محترم نے کہا کہ ملک عزیز کی آزادی ہمارے اکابر کی مرہون منت ہے۔ ہمیں جمہوری اور سیکولر نظام حکومت کی قدر کرنی چاہئے ،اسی دستو ونظام کے تحت ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کو خود مختاری حاصل ہے ، آئینی مذہبی آزادی بھی اسی جمہوری نظام کے تحت آتی ہے ،اسی لئے جمہوریت کی بقاء اور تحفظ کے لئے مدبرانہ اور مؤثر اقدام ضروری ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ایک خاص ناعاقبت اندیش وفکر مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور جمہوریت کے خلاف ہے اور اس نظام کو سبوتاج کردینا چاہتی ہیں،اسلئے عہدحاضر میں اس بات کی ضرورت دو چند ہوگئی کہ تمام محبان وطن بالخصوص علماء کرام اور ارباب مدارس جمہوری نظام کے تحفظ کے لئے پیش رفت کریں اور حکمت عملی تیار کریں،کیونکہ جب بھی ضرورت پڑی ہمیشہ اس ملک کو طوفانی موجوں اور نفرت و تعصب کے ابلتے شراروں علماء کرام اور مسلم عوام نے سب سے آگے بڑھ کر ٹھنڈا کیا ہے اور ہندوستان کو حسین و جمیل بنا نے اور دنیا میں اس کا نام رو شن کر نے کیلئے اہم کر دار ادا کیا ہے ،تمام انصاف پسند تاریخ داں اس بات کے معترف ہیں کہ علماء کرام کی جدوجہد اور ایثار و قربانی کے تذکرہ کے بغیر تاریخ حریت مکمل نہیں ہوسکتی لیکن تقسیم وطن کے ناپسندیدہ واقعہ کے بعد سے ہر سطح پر اس بات کی کوشش کی گئی کہ علماء کرام کی قربانیوں اور ان کے ایثار کو نظر انداز اور فراموش کردیاجائے۔انہوںنے کہاکہ افسو س کی بات یہ ہے کہ اس سلسلہ میں ہماری اپنی صفوں میں بھی اضمحلال اور سستی پائی جاتی ہے یہی وجہ کہ ہمارے نسل نو اپنے اکابر کی قربانیوں سے ناواقف ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر یہ ضرورت شدت سے محسوس کی جاتی ہے کہ ہر موقع پر اپنے اسلاف کے کارناموں ،ان کی قربانیوں اور ان کی حب الوطنی کو عام کرنے کی کوشش کی جائے ،تا علماء کی قربانیوں سے نئی نسل بھی واقف ہو اور نسل نو یہ جان سکے کہ اکابر امت نے اس ملک کے لئے کیسی کیسی قربانیاں پیش کی ہیں۔یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاستی دفتر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش دستور بچاؤ, ملک بچاؤ (NRC) (CAA)اور (NPRْ) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا یہ ملک سیکولرملک ہے اور انشاء اللہ سیکولر ملک ہی رہے گا ،ہما را ملک قو می یکجھتی ،سا لمیت ،اخوت و بھائی چارگی ،امن و امان گنگاجمنی تہذیب کی زندہ مثا ل رکھتا ہے ۔اس مو قعہ پر ،جناب پیر منیر احمد جا بر صدر یوتھ کانگریس حلقہ عنبر پیٹھ ، جناب عبدالواحد علی متولی مسجد زم زم کے علا وہ دفتر ریاستی جمعیۃ علماء کے اسٹاف ، مولانا محمد نصیر الدین , محمد اکبر, پیر مظہر, پیر لیق, پیر عتیق, محمد ہاشر ,اور دیگر مقامی احباب بھی موجود تھے ۔