حیدرآباد و اطراف

جمعیۃ علماء حلقہ شیری لنگم پلی حیدرآباد کے زیر اہتمام جلسہ عام

حیدرآباد: 5؍اکٹوبر (سمیرالدین) مولانا سرور حامد قاسمی کی اطلاع کے بموجب نیو حفیظ پیٹ پریم نگر، روڈ نمبر17 مسجد ابوبکر میں6/اکٹوبر2021 بروز چہارشنبہ بعد نمازِ عشاء ایک اہم جلسہ نوجوانوں کی اصلاح وتربیت عصرِ حاضر کی روشنی میں۔منعقد ہونے جارہا ہے۔
جس میں مفسرِ قرآن حضرت مولانا پیرطلحہ صاحب بھیونڈی نقشبندی دامت برکاتھم اور نمونۂ اسلاف حضرت مولانا عبدالقوی صاحب دامت برکاتھم کے خصوصی خطابات ہوں گے۔
اجلاس کی صدارت مولانا شبیر علی خان صاحب حسامی(صدر جمعۃ العلماء حلقہ لنگم پلی)فرمائیں گے۔ نظامت کے فرائض حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب فرمائیں گے۔
جلسہ کا آغاز حافظ وقاری یونس علی خان کی قرأت کلامِ پاک سے ہوگا۔ جبکہ دربار رسالت مآب ﷺ میں حافظ تاج الدین سعید ہدیہ نعت پیش فرمائیں گے۔ اطراف واکناف کے احباب سے کثیر تعداد میں مع دوست واحباب شرکت کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing