آئینۂ دکن

سٹی جمعیۃ کے تمام ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں سے بڑی تعداد کو لیکر پہنچیں اندرا پارک

حیدرآباد: 3/جنوری (عصر حاضر) مولانا سید نذیر احمد قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صاحب مدظلہ نے تمام ذمہ داران واراکین کو یہ ہدایت دی ہے کہ 4/جنوری ہفتہ کو 2بجے دن دھرنا چوک لور ٹینک بینڈ اندرا پارک پر کل جماعتی احتجاجی مظاہرہ کے سلسلہ اپنے اپنے علاقوں سے زیادہ سے زیادہ افراد کو جوڑنے کی کوشش کریں۔ منتظمین کی اپیل ہیکہ اپنے اپنے علاقوں سے بیانر بناکر منظم انداز میں شرکت کریں۔ آپ حضرات اپنے اپنے علاقوں سے پلے کارڈز بیانر اور جمعیۃ علماء کے باوقار پرچم اور انڈین فلاگ کو لیکر پر امن انداز میں احتجاج کے مقام پر پہونچنے کی فکر کریں۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×