سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے اراکین کا اہم اجلاس
حیدرآباد: 11؍نومبر (عصر حاضر) سید نذیر احمد قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی پریس نوٹ کے بموجب جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے تمام اراکین کاایک اہم اجلاس 14 نومبر 2019 بروز جمعرات بعد عشاء جامع مسجد دار الشفاء میں منعقد ہوگا۔ رہبر قوم وملت مفتی عبد المغنی مظاہری صاحب مدظلہ صدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد صدارت فرمائیں گے اور حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کا ” جمعیۃ علماء خدمات اور کارنامے ” کے موضوع پر خصوصی خطاب ہوگا۔ اجلاس میں سابقہ روداد کی خواندگی‘ جلسہاۓ سیرت محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کا جائزہ‘ مرکزی جلسۂ سیرت کی قطعیت‘ جمعیۃ علماء کی ممبر سازی مہم کی قطعیت اور صدر محترم کی اجازت سے دیگر امور پر غور و خوص ہوگا۔ تمام اراکین سے درخواست ہیکہ بروقت تشریف لا کر ممنون فرمائیں ۔