احوال وطن

سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر راجیودھون کو دھمکی ایک بڑی سازش کاحصہ معلوم ہوتی ہے: مولانا سید ارشد مدنی

نئی دہلی: 30؍اگسٹ (عصر حاضر) قائد جمعیۃ مولانا سید ارشدمدنی نے جمعیۃعلماء ہند کے وکیل کو دی جانے والی دھمکی پر نہ صرف سخت تشویش کا اظہارکیا بلکہ یہ بھی کہا کہ یہ بہت اہم اور غیر معمولی واقعہ ہے اور معزز عدالت کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ دھمکی عدالت کے توہین کے مترادف ہے کیونکہ ایک سینئر اور بزرگ ایڈوکیٹ کو اپنا قانونی فرض پوراکرنے سے روکنے کی سازش ہورہی ہے مولانا مدنی نے کہا کہ ڈاکٹر راجیودھون سپریم کورٹ میں بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں جمعیۃعلماء ہند کے وکلاء کے پینل کی سربراہی کررہے ہیں، اور اگر اس طرح کی دھمکی دی جاسکتی ہے تو پھر نچلی عدالتوں کے وکلاء کے ساتھ امن وقانون کے مخالف کیا کچھ کرسکتے ہیں اس کا صرف اندازہ لگایا جاسکتاہے، ہمیں یقین ہے کہ دھمکی دینے والوں کے خلاف معزز عدالت سخت تادیبی کارروائی کرے گی، جمعیۃعلماء ہند اور دوسرے مسلم فریقین کے وکلاء 2/ستمبر بروز پیر سے اپنی بحث کا آغاز کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر یہ دھمکی ایک بڑی سازش کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×