
ریاست و ملک
جے این یو تشدد معاملہ میں چار مشتبہ افراد پولیس حراست میں
نئی دہلی: 6/جنوری (ذرائع) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں بیتی شب جم کر تشدد اور ہنگامہ ہوا ۔ کچھ نقاب پوشوں نے یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں توڑ پھوڑ کی اور طلباء و ٹیچرس کی پٹائی کی۔ یہ پورے واقعات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے۔ اس حملے میں 40 کے قریب طلباء اور اساتذہ زخمی ہوئے ہیں۔ شدید زخمیوں کو ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس تشدد کے بعد ، دوسری یونیورسٹیوں کے طلباء بھی جے این یو کے طلباء کی حمایت میں سڑکوں پر نکل پڑے۔ ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ دیر رات جے این یو میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا تو کیمپس کے اطراف موجود ہزاروں کی تعداد میں برہم عوام نے دہلی پولیس ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے لگائے اور پولیس کے رویہ کی سخت مذمت کی۔