احوال وطن

سی اے اے کے خلاف جامعہ ملیہ میں 26؍دنوں سے جاری احتجاج میں شریک ہوں گے مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی

نئی دہلی: 8؍جنوری (عصر حاضر) جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی جو آج پوری دنیا میں احتجاجی مظاہروں کی لیڈ کررہا ہے اور مسلسل 26؍دنوں سے احتجاج چل رہا ہے‘ ملک کے مختلف قائدین و سماجی کارکنان اس احتجاج میں شرکت کرکے ان طلباء کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اس بیچ یہ خوش آئند خبر ہے کہ احتجاج کے ستائسویں دن جبکہ پورا بھارت بند ہے اس دن یعنی 8؍جنوری بروزِ چہارشنبہ ٹھیک چار بجے جامعہ کی گیٹ نمبر 7 کے پاس پہنچیں گے مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ندوی مدیر ماہنامہ الفرقان اور طلباء کے درمیان احتجاج میں شریک ہوں گے۔ یہاں یہ تذکرہ بھی ضروری ہے مولانا سجاد نعمانی صاحب نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کو جب تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور لائبریری میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی جرأت کو سراہا تھا اور ایک آڈیو پیغام کے ذریعہ ان طلباء کی ہمت افزائی کی تھی اور کہا تھا کہ اس وقت میری طبیعت ناساز چل رہی ہے ورنہ میں بھی آج آپ کے ساتھ محاذ پر کھڑا ہوجاتا۔

Related Articles

2 Comments

  1. الله آپ کا حامی و مددگار ہو اس جدوجہد کو قبول فرمائے اور کامیابی عطا فرمائے اور پوری امت مسلمہ کو متحد کرے
    آمین یارب العالمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×