احوال وطن

پروفیسر الیاس حسین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے پرو وائس چانسلر مقرر

نئی دہلی: یکم جنوری (پریس ریلیز) احمد عظیم پی آر اواینڈ میڈیا کو آرڈینیٹرجامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے آج پروفیسر الیاس حسین کو یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ پروفیسر حسین، ماہر منتظم، ماہر تعلیم، تحقیق کے طریقہ کار، فاصلاتی تعلیم، اعلی تعلیم کی مالی اعانت میں مہارت رکھنے والے، جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ تعلیم کے ایک سینئر پروفیسر ہیں۔ پروفیسر حسین جامعہ اسکول کے آنریری ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔ اس سے قبل، وہ فیکلٹی آف ایجوکیشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ علی گڈھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم ہیں اور درس و تحقیق میں تقریبا ساڑھے تین دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ کامیاب طلباء پروگرام کی منصوبہ سازی اور ڈیزائن میں کے لئے الگپا یونیورسٹی (تمل ناڈو حکومت کی سرپرستی میں) میں بھی ان کی ساجھے داری رہی ہے۔ اسی طرح ایم ایڈ۔ بی ایڈ جیسے پروگراموں نیز تحقیقات کے شعبوں میں بھی ا ن کے اہم کام ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں 15 پی ایچ ڈی اپنے زیر نگرانی مکمل کرائی ہے جن میں تعلیمی انتظامیہ، اساتذہ کی تعلیم، اعلی تعلیم، آئی سی ٹی اور پالیسی امور وغیرہ شامل ہیں۔ پروفیسر الیاس نے قومی اور بین الاقوامی جرائد میں متعدد مقالوں سمیت 5 کتابیں تصنیف کرنے کے علاوہ 2 کتابیں ایڈٹ کر چکے ہیں۔ ا نھوں نے اساتذہ کے تعلیمی اداروں کی تشخیص کے لئے دستاویزات / اور اور ٹولز بھی تیار کیے ہیں۔ وہ مختلف تعلیمی بورڈوں، متعدد یونیورسٹیوں اور اداروں کے مشاورتی کمیٹیوں سے بھی وابستہ ہیں۔ انہوں نے ہریانہ کے تعلیمی منصوبے اور ایم ایچ آر ڈی کی نئی تعلیمی پالیسی میں بھی حصہ لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×