حیدرآباد و اطراف

وزیر اعلی کے سی آر این پی آر پر روک لگائیں: جماعت اسلامی ہند

حیدرآباد: 18؍فروری (ایس نیوز) حماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے صدر حامد محمد خان نے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے ریاستی کابینہ میں سی اے اے مخالف قرار داد منظور کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی کابینہ میں این پی آر کو قانونی طور پر روکنے کی قرارداد بھی منظور کریں‘ انہوں نے کہا کہ ہر تیسرا شخص اپنے دستاویزات کی درستگی کے لیے مراکز کا رخ کررہا ہے اور منہ مانگی رقم دے کر اس کو درست کروارہا ہے‘ رقم نہ ہونے کی بنیاد پر بعض لوگ بے حد پریشان ہیں۔ حامد محمد خان نے حکومت پر زور دیا کہ وہ این پی آر اور این آر سی پر اپنا موقف واضح کریں اور آرٹیکل 131 کے دائرہ میں آنے والے اختیارات کو استعمال کرکے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کریں اور این پی آر کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں کوئی کسر باقی نہ رکھے‘ مرکزی حکومت کے ذریعہ پہلے ہی منظور شدہ این پی آر کو نافذ کرنے کے لیے کچھ ضلعی کلکٹروں نے اس پر عمل در آمد کے لیے احکامات جاری کیے ہیں جو نہایت تشویشناک ہے۔ انہوں مزید کہا کہ وزیر اعلی کو سیاہ قوانین سے عوامی کشمکش کو دور کرنے اور مسلسل پھیلتی جارہی غلط فہمیوں اور شکوک و شبہات کے ازالہ کے لیے ذاتی طور پر جائزہ لیں‘ تاکہ عوام میں پھیلی بے چینی ختم ہوجائے اور ریاستی حکومت کا موقف واضح طور پر صاف ہوجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×