حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ حکومت سے کووڈ پروٹوکول کے ساتھ عبادت گاہوں کی کشادگی کا مطالبہ: حامد محمد خان

حیدرآباد: 17؍جون (پریس ریلیز) امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان نے اپنے صحافتی بیان کے ذریعہ حکومت سے فوری طور پر ریاست میں مساجد کی کشادگی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19- کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظرحکومت نے محکمہ صحت کی سفارشات کی بنیاد پرابتداء میں 4گھنٹے صبح (6تا10بجے)دن نرمی کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کیا۔بعدمیں اسے ایک بجے تک بڑھایاگیا اور اب صبح 6بجے تا شام5بجے تک لاک ڈاؤن کے اوقات میں نرمی دی گئی ہے اور شام 6بجے تاصبح6بجے تک لاک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ صبح 6تاشام5بجے نرمی کے اوقات میں تقریباً تمام ہی تجارتی ادارے، دفاتر حتیٰ کہ شراب خانے بھی کھلے رکھنے کی اجازت ہے لیکن مساجدمیں مصلیوں کی محدود تعدادمیں داخلہ کی اجازت دی گئی ہے۔ موجودہ حالات میں کووڈ پروٹوکول، ماسک، سینیٹائزر، طبعی دوری کی برقراری کے ساتھ مساجد میں نماز کی اجازت فوری طور پر دی جائے۔ مولانا حامدمحمدخان نے حکومت وانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کووڈ پروٹوکول کی پابندی کے ساتھ مساجد کی فوری اثر کے ساتھ مکمل کشادگی عمل میں لائیں۔اس موقع پر عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ کووڈ قواعد کی پابندی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×