جنگاؤں میں کل ہند مشاعرہ ’’ ایک شام صابر کاغذنگری کے نام’’
جنگاؤں: 5؍اکتوبر (عصرحاضر) صدر ایم کے ایم اکیڈمی محمد خواجہ مجتہدالدین کی اطلاع کے بموجب بروز جمعہ بتاریخ 7 اکتوبر 2020 شام 8 بجے سے پورنیما گارڈن جنگاؤں میں عظیم الشان کل ہند مشاعرہ ، ایک شام صابر کاغذ نگری کے نام ، منعقدکیاجارہا ہے ۔ اس مشاعرے کی سرپرستی جنگاوں میونسپل کونسلر محمد صمد کریں گے ۔ مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی سرپرست جمیعت علماء و رکن شوری مجلس علمیہ تلنگانہ آندھرا اس مشاعرے کی صدارت فرمائیں گے اس مشاعرے میں میں ملک کے مختلف علاقوں سے نامور شعراء کرام خصوصاً جناب صابر کاغذ نگری ، جناب حامد بھساولی-بھساوال، مہاراشٹر، جناب وارث وارثی دہلی ، جناب سردار سلیم حیدرآباد، جناب ڈاکٹر رحیم رامش جنگاؤں ، جناب امجد سلیم کریم نگر، جناب فیصل وارثی کریم نگر، محترمہ تسنیم جوہر حیدرآباد، محترمہ نوری عزیز جالنہ – مہاراشٹر، محترمہ شمیم کوثر آگرہ، اتر پردیش ، جناب چچا پالموری محبوب نگر، جناب وحید پاشا قادری حیدرآباد، جناب اقبال درد ورنگل ، جناب اظہر کورٹلوی شرکت فرمائیں گے ۔ راحیل کریمنگری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ کنوینر مشاعرہ محمد خواجہ مجتہدالدین نے تمامادب دوست احباب سے اس مشاعرہ میں شرکت کرنے کی گزارش کی ہے۔ خواتین کے لئے علحیدہ نظم گیا ہے ۔