آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کے اراکین عاملہ کا خصوصی اجلاس‘ متعدد اُمور پر غور و خوض

حیدرآباد: 23؍نومبر (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کے اراکین عاملہ کا خصوصی اجلاس بتاریخ 22؍ نومبر 2022ء بصدات حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش بمقام ریاستی دفتر جمعیۃ علماء زم زم مسجد گنگا باؤلی باغ عنبرپیٹ حیدرآباد منعقد ہوا۔ حافظ وقاری محمد عثمان صاحب گنٹور کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کاآغاز ہوا’حافظ پیر خلیق احمد صابر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے سابقہ کارروائی اور اس کی توثیق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کا مقصد ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی گزشتہ (38) سالوں کی کارکردگی اور نمایاں کارناموں کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہے جوریاستی جمعیۃ کے صدر محترم مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ کی زیرنگرانی انجام دیئے گے ہیں۔ اس اجلاس میں مسلم تحفظات کا جو مقدمہ سیریم کورٹ میں زیر التواہے اس کے آگے کی کارروائی کے بارے میں غور وخوض کیا گیا اور امسال اصلاح معاشرہ کے جلسے سیرت النبی ﷺ کے جلسے اور سیرت کوئز کے(300) سے زائد پروگرام دونوں ریاستوں کے اضلاع میں منعقد ہوئے۔ اس پر شرکاء اجلاس نے خوشی کا اظہار کیا۔ مکاتب کے نظام کو منظم کرنے کے لئے اجلاس میں یہ طئے کیا گیا کہ دونوں ریاستوں کے ہر اضلاع میں کمیٹی بناکر مکاتب کو منظم انداز میں قائم کیا جائے گا اسی طرح مدارس اسلامیہ کے طلباء کو عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے دونوں ریاستوں تلنگانہ وآندھراپردیش میں جمعیۃ اوپن اسکول قائم کرنے کے بارے میں غور وخوض کیا گیا۔ اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ماہ دسمبر میں جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی اراکین منتظمہ کا اجلاس طلب کیا جائے اور اس میں جانشین فدائے ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء ہند کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے۔ انشاء اللہ تعالی۔ منتظمہ کے اجلاس میں ریاستی جمعیۃ علماء کے اجلاس عام کی تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے گا مولانا سید احسان الدین صاحب قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی دعا پر اجلاس اختتام پزیر ہواحافظ پیر خلیق احمد صابر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے تمام ذمہ داران وحاضرین کا شکریہ ادا کیا اس اجلاس میں مولانا محمد عبد القوی صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا مسیح اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک مفتی محمد یونس صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر ’مولانا الیاس صاحب جامعی نائب صدر جمعیۃ علماء آندھراپردیش مولانا عبد الماجد صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء آندھراپردیش مولانا حسین احمد مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء آندھراپردیش مولانا سلیم صاحب رائی چوٹی مولانا خلیل صاحب نندیال مولانا مصدق القاسمی جنرل سکریٹری ضلع حیدرآباد مولانا سمیع اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد مولانا عبد اللہ اظہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد مولانا عبد الرحمن اطہر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد مولانا اطہر صاحب سریاپیٹ ’مولانا عبد القادر صاحب سریاپیٹ مولانا عبد الکریم صاحب صدر جمعیۃ علماء کتہ گوڑم حافظ اسعد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کرنول حافظ محمد فرقان سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ مفتی محمد الیاس حامد صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر مولانا مصباح الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء حلقہ ٹولی چوکی مولانا محمد رفیع صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع انگول اور دیگر جمعیۃ علماء کے ذمہ داران موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×