ریاست و ملک

ہم سب مل کر اس ملک میں امن و امان اور عدل و انصاف کی فضا کو عام کریں: امیر جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی: امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے عید الفطر کے مبارک موقع پر میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’میں تمام مسلمانوں کو اور ملک میں رہنے والے تمام بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘

سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ عید الفطر یہ اس بات کا جشن ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے ہدایت نازل فرمائی اور ان کو کامیابی کے راستے کی طرف رہنمائی فرمائی۔ رمضان المبارک قرآن مجید کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں مسلمان کثرت سے قرآن پڑھتے ہیں اور روزوں کے ذریعہ قرآن پر عمل کی طاقت و صلاحیت پیدا کرتے ہیں۔ رمضان کے اختتام پر عید کا موقع قرآن کے پیغام کو اور مسلمانوں کی حیثیت و پوزیشن کو یاد کرنے کا موقع ہوتا ہے۔

اس موقع پر صدقہ فطر کے ذریعے مسلمان اپنی سماجی ذمے داریوں کو یاد کرتے ہیں کہ سماج کے تمام غریب اور کمزور طبقات کی ان پر ذمے داری ہے۔ایک مسلمان کا یہ فرض ہے کہ وہ کوشش کرے کہ ہر چہرے پر مسکراہٹ ہو۔ ہر ایک کا غم اور پریشانی دور ہو اور خدا کے سارے بندوں کو امن و امان، عدل و انصاف اور خوشی و اطمینان نصیب ہو۔یہ عید کا فلسفہ ہے۔ آیئے ہم اپنی زندگی کو اسی فلسفے کی عملی تصویر بنائیں۔ اپنے پیدا کرنے والے کی بندگی کی طرف بلانے والے،، اس کی مرضی کے آگے سرنڈر کرنے والے، انسانوں میں عدل و مساوات قائم کرنے والے اور تمام انسانوں کے لیے رحمت ہم بن جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×