حیدرآباد و اطراف

آفیسرس میس ملک پیٹ میں عظیم الشان جلسۂ عام

حیدرآباد: 18؍اکٹوبر (پریس ریلیز) حافظ شیخ شبیر فیضی کنوینر جلسہ کی اطلاع کے بموجب آفیسرس میس ملک پیٹ میں 20؍اکٹوبر بروزِ اتوار بوقت شام 8؍بجے عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان ہم اپنی اولاد کی تربیت کیسے کریں؟ زیر صدارت مولانا مفتی محمد عبد المغنی مظاہری دامت برکاتہم منعقد ہوگا۔ مہمانانِ خصوصی شیخ طریقت حضرت مولانا پیر محمد صلاح الدین سیفی نقشبندی دامت برکاتہم اور نمونۂ سلف حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب دامت برکاتہم ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کے مذکورہ عنوان پر کلیدی خطابات ہوں گے۔

مفتی محمد اسمعیل فیضی استاذ مدرسہ احیاء العلوم ناظم جلسہ ہوں گے۔ جبکہ شہر کے مؤقر علماء کرام اس جلسہ میں شریک ہوں گے۔ اس اہم عنوان کے پیشِ نظر احباب سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing