ریاست و ملک
بھینسہ میں مولانا صلاح الدین سیفی صاحب کی ماہانہ اصلاحی مجلس اس ماہ نہیں ہوگی
بھینسہ: 24؍جنوری (عبدالعزیز ہاشمی) مدرسہ معہد الابرار آٹو نگر بھینسہ میں حضرت مولانا پیر صلاح الدین سیفی نقشبندی صاحب دامت برکاتہم کی ماہانہ اصلاحی مجلس اس ماہ نہیں ہوگی۔ بھینسہ کے حالیہ فرقہ وارانہ فسادات کے بعد سے تا حال سیکشن 144 نافذ ہے۔ اسی تناظر میں اس ماہ کی مجلس منسوخ کردی گئی۔ ان شاء الله اگلے ماہ سے اس کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ سلسلہ سے وابستہ تمام احباب مریدین متوسلین اپنے ساتھیوں میں اس کی اطلاع فرمادیں۔