آئی پی ایل سیزن 14 کے باقی مقابلے متحدہ عرب امارات میں ہوں گے: بی سی سی آئی
نئی دہلی: 29؍مئی (عصرحاضر) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سیزن 14 کے باقی مقابلے متحدہ عرب امارات یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔ اس کا اعلان بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے وائس پریسیڈنٹ راجیو شکلا نے میڈیا کو دیے ایک بیان میں کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وبا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل سیریز کو درمیان میں روک دیا گیا تھا اور لمبے وقت سے اس بات کو لے کر بحث چل رہی تھی کہ باقی بچے مقابلے کب اور کہاں ہوں گے۔ لیکن بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے باقی 31 میچوں کو یو اے ای میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ اس لیے لیا ہے، کیونکہ ستمبر اکتوبر ماہ میں بھارت میں عام طور پر موسم خراب رہتا ہے۔ ٹورنامنٹ کے باقی بچے ہوئے میچوں کو 3 ہفتے میں ختم کرایا جائے گا۔ جس میں 10 ڈبل ہیڈر مقابلے بھی شامل ہیں۔ افسران نے کہا کہ لیگ میچ کی شروعات 18-20 ستمبر بتائی گئی ہے۔ جب کہ فائنل مقابلہ 9 یا 10 اکتوبر کو ہو سکتا ہے۔