افکار عالم

لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے انڈونیشیا میں بھوتوں سے ڈرایا جارہا ہے‘ ایک دلچسپ رپورٹ

جکارتہ: 17؍اپریل (ذرائع) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے‘ کہیں اس لاک ڈاؤن کا خیر مقدم کیا جارہا ہے تو کہیں لاک ڈاؤن کی مخالفت کی جارہی ہے اور لوگ بے دریغ سڑکوں پر نکل گھوم رہے ہیں ایسے میں دنیا کی چوتھی بڑی آبادی والا ملک انڈونیشیا کے ایک گاؤں میں کرونا لاک ڈاوُن کو مزید مؤثر بنانے اور لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے نوجونوں کے ایک گروپ نے خوفناک بھوت نما رضاکار سڑکوں پر اتار دیے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا  صوبے جاوا کے ایک کے پووح نامی گاوُں میں لوگوں کی جانب سے بار بار لاک ڈاوُن کی خلاف ورزی کرنے پر نوجوانوں کے ایک گروپ نے بھوت رضاکار سڑک کے کنارے نصف بینچوں پر بیٹھا دیے۔ رات کو سڑکوں پر نکل کر گھومنے والوں نکلنے والے افراد کے سامنے کفن پوش بھوت نما رضاکار اپنے آپ کو سر تا پیر سفید چادر سے لپیٹ کر اچانک نمودار ہونے پر لوگ مارے خوف کے واپس لوٹنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

کفن پوش رضاکار اندھیرے میں سنسان مقامات پر کھڑے ہوکر رات کو گھروں سے باہر نکلنے والے لوگوں کے سامنے آکھڑے ہوتے ہیں، جس سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ انڈونیشیا میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق کرونا سے ملک بھر میں چار ہزار پانچ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 399 اموات ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×