ریاست و ملک

انڈین ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کا کیا اعلان، عام آدمی کے لیے سفر بھی ہوگا مہنگا

نئی دہلی: 10؍جنوری (عصرحاضر) ہندوستانی ریلوے  کے ایک بڑے فیصلے کے بعد اب ریل  میں عام آدمی کیلئے سفر کرنا مزید مہنگا ہونے جارہا ہے ۔ ریل مسافروں سے ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی اور تجدید کاری کے بدلہ میں اب ٹکٹ پر چارج وصول کیا جائے گا ۔ یہ اسٹیشن ڈیولپمنٹ فیس ہوگی جوکہ مسافروں سے ان کے سفر کی کٹیگری کے حساب سے الگ الگ وصول کیا جائے گا ۔ یعنی الگ الگ طرح کی کٹیگری کیلئے ریل کا سفر دس روپے سے پچاس روپے تک مہنگا ہوجائے گا ۔ اس فیس کو لگانے کیلئے ریلوے نے کئی طرح کے ضابطے بھی طے کئے ہیں ۔ اس بابت ریلوے بورڈ کے ڈائریکٹر ( پیسنجر مارکیٹنگ ) وپل سنگھل نے ایک آفیشیل خط سبھی زون کیلئے جاری کیا ہے ۔

آئیے جانتے ہیں کہ اس فیصلے کے بعد اب کتنی اسٹیشن ڈیولپمنٹ فیس وصول کی جائے گی ۔
غیر ریزرو مسافر (غیر مضافاتی)
عام ٹرینیں (سیکنڈ کلاس) : 10 روپے

میل/ایکسپریس ٹرینیں (سیکنڈ کلاس) : 10 روپے

فرسٹ کلاس : 10 روپے

اے سی MEMU/DEMU : دس روپے

ریزرو : غیر اے سی مسافر (غیر مضافاتی)

سکینڈ کلاس : 25 روپے

سلیپر کلاس جنرل : 25 روپے

سلیپر کلاس (میل/ایکسپریس) : 25 روپے

فرسٹ کلاس : 25 روپے
ریزرو اے سی مسافر

اے سی چیئر کار : 50 روپے

اے سی تھری ٹائر / تھری اے سی اکنامی : 50 روپے

اے سی 2 ٹائر : 50 روپے

اے سی فرسٹ کلاس / ای سی / ای اے / اے سی وسٹاڈم : 50 روپے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing