آئینۂ دکن

بالانگر میں جلسۂ عام بعنوان موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں

حیدرآباد: 20؍فروری (محمد عقیل) مسجد عرب شاہ بابا ترکاری مارکٹ شوبھنا کالونی‘ بالا نگر‘ حیدرآباد میں 23؍فروری بروزِ اتوار بعد نمازِ مغرب جلسۂ عام بعنوان موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں زیر نگرانی حافظ و قاری مولانا مسرور احمد رشادی صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء حلقہ بالا نگر منعقد ہوگا۔ جس میں مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد رفیع الدین صاحب رشادی فاضل جامعہ نظامیہ بانی و ناظم جامعہ اسلامیہ ارشاد البنات‘ سلطان نگر‘ ایرہ گڈہ اور ماہر قانون عالی جناب محمد انیس الرحمن صاحب ایڈوکیٹ کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ خصوصیت کے ساتھ اس جلسہ میں موجودہ حالات کا تاریخی و سیاسی پسِ منظر پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ جمیع انتظامی کمیٹی مساجد درد مند احباب حلقہ بالا نگر نے عوام الناس اور ذمہ دارانِ مساجد سے مع احباب شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×