آئینۂ دکن

مسجد محمدیہ سلطان نگر ایرہ گڈہ میں جلسہ بعنوان موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں

حیدرآباد: 13؍فروری (محمد عقیل) منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا اور تنظیم العلماء والحفاظ جوبلی ہلز کے زیر اہتمام جلسۂ عام  بعنوان موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں بتاریخ ان شاء الله 19؍جمادی الثانی 1441ھ م 14؍فروری 2020ء بمقام مسجد محمدیہ سلطان نگر‘ ایرہ گڈہ‘ حیدرآباد تلنگانہ بوقت بعد نمازِ عشاء ٹھیک 8:00؍بجے تا 11؍بجے شب منعقد ہوگا۔ جس میں مہمانِ خصوصی حضرت مولانا غیاث احمد رشادی بانی و محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا اور ایڈوکیٹ محترم جناب انیس الرحمن صاحب کے موجودہ حالات کا تاریخی‘ و سیاسی پسِ منظر پر خصوصی خطاب ہوگا۔ انتظامی کمیٹی مسجد محمدیہ سلطان نگر نے عامۃ المسلمین سے مع احباب شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×