حیدرآباد و اطراف

مدرسہ الفرقان بالاجی نگر میڑچل کا پہلا عظیم الشان جلسہ بموقع تکمیل حفظ قرآن مجید

حیدرآباد: 12؍فروری (محمد عقیل) مدرسہ الفرقان بالاجی نگر ضلع میڑچل کا پہلا عظیم الشان جلسہ بموقع تکمیل حفظ قرآن مجیدو خمار بندی بتاریخ 16؍فروری 2020ء 10؍جمادی الثانی 1441ھ بروزِ اتوار 9؍بجے صبح بمقام مسجد علی و مدرسہ الفرقان بالاجی نگر ضلع میڑچل منعقد ہورہا ہے‘ جس کی سرپرستی حافظ و قاری الحاج جناب محمد غوث الدین صاحب دامت برکاتہم بانی و ناظم مدرسہ ریاض العلوم مولا علی فرمائیں گے جبکہ رئیس القلم حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی دامت برکاتہم استاذ حدیث و ادب جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد جلسہ کی صدارت فرمائیں گے۔ مہمانانِ خصوصی ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث و فقہ حضرت مولانا مفتی اشرف عباس صاحب دامت برکاتہم اور شہر بنگلور کے باکمال مفسر حضرت مولانا عبدالخالق مدارسی ندوی دامت برکاتہم خطیب جامع مسجد بنگلور کے کلیدی خطابات ہوں گے۔ مقامی علماء کرام میں قابلِ ذکر حضرت مولانا مفتی عبدالباقی ارشد القاسمی صاحب شیخ الحدیث مدرسہ ریاض العلوم مولا علی کے علاوہ حضرت مولانا مفتی محمد صادق حسین قاسمی کریم نگر ڈائریکٹر القلم فاؤنڈیشن کریم نگر اور حضرت مولانا احمد حسین صاحب قاسمی رونق اجلاس ہوں گے۔ حفظِ قرآن پاک مکمل کرنے والی دو طالبات حافظہ ریحانہ بیگم اور حافظہ رابعہ بیگم کو اس موقع پر خمار بندی کی جائے گی۔ اس جلسہ کی نظامت مولانا مفتی مبشر احمد قاسمی ناظم تعلیمات ادارہ ہذا فرمائیں گے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔ حافظ محمد شہاب الدین ‘ مفتی محمد سرور قاسمی و انتظامی کمیٹی مدرسۃ الفرقان ایجوکیشنل سوسائٹی بالاجی نگر و جمیع نوجوانانِ محلہ نے تمام احباب سے شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔

خواتین کے لیے پردہ کا معقول نظم رہے گا۔ جمیع شرکاء اجلاس کے لیے کھانے کا انتظام رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing