آئینۂ دکن

شہر حیدرآباد میں کُل ہند صنعتی نمائش 25؍فروری سے کھولنے کا فیصلہ

حیدرآباد: 14؍فروری (عصرحاضر)  شہر حیدرآباد میں نمائش میدان میں منعقدہ کل ہند صنعتی نمائش کافی پس و پیش ہونے کے بعد 25 فروری 2022 سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نمائش سوسائٹی،  نے 81 سال پرانی نمائش کے انعقاد کے لیے کمشنر آف پولیس سے مطلوبہ اجازت حاصل کی ہے۔ نمائش روزانہ شام 4 بجے سے رات 10:30 بجے تک عوام کے لیے منعقد کی جائے گی اور ویک اینڈ پر 4 بجے سے رات 11 بجے تک کھلی رہے گی۔

نمائش کو ابتدائی طور پر کورونا کی نئی قسم اومیکرون اور ڈیلٹا سے لاحق خطرے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ تاہم کیسوں کی تعداد میں کمی اور معمول پر واپسی کے ساتھ نمائشی سوسائٹی نے تھوڑی تاخیر کے باوجود نمایش منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

جی او ایم ایس نمبر 1 کے تحت جاری کردہ احکامات کے مطابق حیدرآباد پولیس نے گزشتہ ماہ یکم جنوری کو نمائش کو منسوخ کردیا تھا۔ اس فیصلے نے ان تاجروں کے لیے مشکلات کھڑی کردی تھیں جو ہر سال نمائش میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور اپنے اخراجات پورے کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

نمایش، معمول کے مطابق، نامپلی کے نمائشی میدان میں منعقد کی جائے گی اور توقع ہے کہ شہر حیدرآباد سے کافی ہجوم دیکھنے کو ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×