آئینۂ دکن

فزیکل کلاسس کے ساتھ آن لائن کلاسس بھی 20/فروری تک جاری رکھنے تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم

حیدرآباد: 3/فروری (عصرحاضر) تلنگانہ ہائی کورٹ نے 20/فروری تک آن لائن کلاسس بھی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال پر ریاستی ہائی کورٹ نے سماعت کی۔ عدالت نے ریاست کے تعلیمی اداروں میں اس ماہ کی 20 تاریخ تک شخصی کلاسز کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسز جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

بنچ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ حیدرآباد میں مارکٹس، بارس، رسٹورنٹس میں کووڈ کے ضابطوں پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔عدالت نے سماعت کے دوران ایک مرحلہ پر یہ پوچھا کہ حکومت یہ بتائے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیاکارروائی کی جارہی ہے؟

عدالت نے ہدایت دی کہ میڈارم جاترا میں کووڈ کے قواعد پر عمل کیا جائے۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے کہا کہ ستمامورتی صدی تقاریب کے دوران کووڈ کے اصولوں پر عمل کو یقینی بنائے۔

عدالت نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔ ہائی کورٹ نے اس مسئلہ پر دو ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی اور اس معاملہ کی آئندہ سماعت اس ماہ کی 20 تاریخ تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×