اویسی جنکشن فلائی اوور عوام کے لیے کھول دیا گیا
حیدرآباد: 28؍دسمبر (عصرحاضر) میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقیات کے وزیر کے ٹی راما راؤ کے ہاتھوں اویسی جنکشن فلائی اوور کا افتتاح عمل میں آیا اور یہ فلائی اوور عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ اس فلائی اوور کے ذریعہ پرانے شہر اور ایل بی نگر کے درمیان ٹریفک کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی، وزراء محمود علی، سبیتا اندرا ریڈی اور ایم ایل اے اکبر الدین اویسی موجود تھے۔ اویسی ہاسپٹل جنکشن پر 1.36 کلومیٹر طویل ملٹی لیول فلائی اوور 80 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا۔ ڈی آر ڈی او، ڈی آر ڈی ایل، اے ایس ایل اور دیگر مرکزی حکومت کے دفاتر میں کام کرنے والے سیکڑوں ملازمین روزانہ کی بنیاد پر چندرائن گٹہ-کرمان گھاٹ راستے سے اویسی جنکشن اسٹریچ کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں۔ مہدی پٹنم، چندرائن گٹہ اور مدھانی کیب سے گاڑیاں سنتوش نگر، ساگر رنگ روڈ اور ایل بی نگر کی طرف بہ آسانی سفر کرسکتے ہیں۔