آئینۂ دکن

تلنگانہ میں بھی اومیکرون کی دستک، افریقی ممالک سے لوٹنے والے دو افراد متأثر

حیدرآباد: 15؍دسمبر (عصرحاضر) حیدرآباد میں افریقی ممالک سے لوٹنے والے دو افراد عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے متاثر پائے گئے۔

ریاست تلنگانہ میں بھی اومیکرون وائرس کے دو مثبت معاملات کی تصدیق ہوئی ہے محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سرینواس نے بتایا کہ 12 دسمبر کو کینیا اور صومالیہ سے آنے والے دو افراد کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر  پائے گئے ہیں ان دونوں کا تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس، گچی باؤلی، حیدرآباد میں علاج کیا جا رہا ہے۔
محکمۂ صحت کے ڈایریکٹر نے مزید کہا کہ 12 تاریخ کو کینیا سے واپس لوٹنے والی 24 سالہ خاتون اومیکرون سے متاثر پائے جانے کے بعد ان کے ارکان خاندان کے نمونے بھی حاصل کیے گئے جو متاثرہ خاتون کے قریب تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہا کہ صومالیہ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ شخص بھی اومیکرون سے متاثر پایا گیا۔صحت عامہ کے ڈائریکٹر نے عوام سے کہا ہے کہ وہ تشویش میں مبتلا نہ ہوں اور کووڈ کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کئے گئے ایس او پیز پر عمل کریں۔
انہوں نے عوام الناس سے گھبرانے کے بجائے رہنما خطوط پر عمل کرنے، خصوصاً ماسک پہننے، بار بار ہاتھ صاف کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اومیکرون وائرس زیادہ تباہ کن نہیں تاہم تیزی سے پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کو مزید پھیلنے کے لیے رہنما خطوط پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×