حیدرآباد و اطراف

عثمانیہ دواخانہ میں نئے کیتھ لیب اور سی ٹی اسکین سٹ اپ کا افتتاح

حیدرآباد: 14؍دسمبر (عصرحاضر) وزیر صحت ہریش راؤ نے منگل کو عثمانیہ ہاسپٹل میں سی ٹی اسکین اور کیتھ لیب کا افتتاح کیا۔ حکومت نے کیتھ لیب کے لیے 7 کروڑ روپے اور سی ٹی اسکین کے لیے 2.12 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، ہریش راؤ نے حکام، ڈاکٹروں اور عملے سے آروگیاشری، آیوشمان بھارت خدمات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا مریضوں کو تیز ترین طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے جو سی ٹی سکین اور وینٹی لیٹرز خراب ہو گئے ہیں ان کی جلد مرمت کر دی جائے گی۔” وزیر نے مزید کہا کہ جلد ہی جدید سہولت کے ساتھ ایک نیا مردہ خانہ قائم کیا جائے گا اور 50 بستروں پر مشتمل آئی سی یو یونٹ تیار کیا جا رہا ہے جو دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھمم میں ایک کیتھ لیب بھی دستیاب کرائی جائے گی۔ وزیر نے عادل آباد RIMS، گاندھی ہاسپٹل، ورنگل کو کیتھ لیب فراہم کرنے کا بھی تیقن دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing