آئینۂ دکن

جامع مسجد سلطان نگر میں علماء‘ ائمہ و ذمہ داران مساجد کا مشاورتی اجلاس

حیدرآباد: 21؍جنوری (محمد عقیل) کل مؤرخہ 22/جنوری بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء جامع مسجد سلطان نگر ایرہ گڈہ میں علماء، ائمہ، مساجد کمیٹی صدور اور دیگر تنظیموں کے ذمےداران کا اجلاس طے ہے۔ جس میں 26/جنوری خواتین کی تقریب یومِ جمہوریہ اور پرچم کشائی‘ مفوضہ ذمہ داریوں کی رپورٹ‘ باقی ماندہ ذمہ داریوں کی تفویض و تفصیلات‘ پرنٹنگ میٹیریل انتظامات(پانی، رفریشمنٹ والیینٹرس، پرچم، وغیرہ) غیرمسلم برادران وطن اور مختلف مذاہب کے مقررات و بستی لیڈروں سے ملاقاتیں اور سواری کا نظم وغیرہ امور پر غور و خوص ہوگا۔ مولانا بدرالحسن صاحب مظاہری‘ مولوی حامد صاحب‘ جناب اظہر صاحب‘ حافظ محمد عبدالرحمان صاحب‘ مولانا عبدالخبیر صاحب قاسمی‘ مفتی محمد نصیر صاحب قاسمی‘ مفتی تمییم صاحب قاسمی‘ مولانا نصیر صاحب قاسمی‘ جناب ساجد صاحب‘ جناب ضمیر صاحب‘ حافظ محمد یوسف صاحب‘ حافظ محمد امجد صاحب نے علماء ائمہ مساجد کمیٹی کے صدور اور تنظیموں کے ذمہ داران سے موقع کی مناسبت سے شرکت کی گزارش کی ہے اور اس ضمن میں پیشگی غور و فکر کے ساتھ تشریف لانے کی اپیل کی ہے۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×