حیدرآباد و اطراف

جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے امینِ عام مولانا سید محمد شاہد سہارنپوری کی شہر حیدرآباد آمد

حیدرآباد: 27؍اکتوبر (پریس ریلیز) مفتی عبدالرحمن محمد میاں نائب ناظم مدرسہ سبیل الفلاح کی اطلاع کے بموجب حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب ناظم ادارہ اشرف العلوم و مدرسہ سبیل الفلاح حیدرآباد کی دعوت پر ملک کی مشہور و معروف دینی و علمی درسگاہ جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے امینِ عام اور حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب علیہ کے نواسہ، متعدد کتابوں کے مصنف حضرت مولانا سید محمد شاہد صاحب سہارنپوری شہر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔  حضرت کا قیام ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کے مہمان خانہ میں رہے گا۔ حضرت والا شہر حیدرآباد میں اپنے قیام کے دوران 31؍اکتوبر کو مدرسہ سبیل الفلاح بنڈلہ گوڑہ میں منعقد ہونے والے جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و رسم اجراء حضرت مفتی محمد عبدالمغنی نمبر میں شرکت فرمائیں گے اور اس اجلاس میں آپ کا کلیدی خطاب ہوگا۔ علاوہ ازیں 29؍اکتوبر کو مسجد محی السنہ بنڈلہ گوڑہ میں نمازِ جمعہ سے قبل حضرت والا کا خطاب ہوگا۔ مولانا محترم کے مزید پروگرامس کی تفصیلات کے لیے اس فون نمبر پر ربط کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں: 9550789492

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing