آئینۂ دکن

استاذ العلماء و الحفاظ مولانا سید حماد بن ذکی المظاهریؒ کا انتقال پُر ملال

حیدرآباد: 3؍ستمبر (عصرحاضر) شہر حیدرآباد کی نہایت برگزیدہ شخصیت جید و باعمل حافظِ قرآن استاذالعلماءوالحفاظ حضرت مولانا سید حماد بن ذکی المظاہری علیہ( ناظم مدرسہ الھیہ ملے پلی ) کا آج بہ تاریخ 3؍ستمبر بروزِ جمعہ انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ نمازِ جنازہ مسجد دارالعرفان ریڈ ہلز میں بعد نمازِ جمعہ ٹھیک 3؍بجے ادا کی جائے گی۔

آپ شہر حیدرآباد کے مشہور عامل اور تقوی و للہیت میں یگانہ تھے، روزانہ ایک منزل پڑھنے کا معمول تھا، تہجد کبھی ناغہ نہیں فرماتے تھے، پابندی کے ساتھ جماعت میں جاتے، اور الحمد للہ آخری عمر تک رمضان المبارک میں پانچ شبی شبینہ اور چھ شبی شبینہ (روزانہ پانچ تا چھ پارے) تراویح میں سنانے کا معمول رہا۔ شہر و ریاست میں آپ کے ہزاروں شاگردوں کی تعداد ہیں جو اس وقت مختلف دینی و ملی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ مولانا حماد بن ذکی المظاہری حضرت مولانا عبدالقوی صاحب مدظلہ کے ماموں اور حضرت مولانا احمد عبداللہ طیب صاحب مدظلہ کے بہنوئی تھے۔  تمام حضرات سے دعاء ِمغفرت و ایصالِ ثواب کی درخواست ہے ۔مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر+918801233872 پر ربط پیدا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×