حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ اُردو اکیڈمی کا کُل ہند ادبی و تہذیبی پروگرام ملتوی، اگلی تاریخ کا متعاقب اعلان ہوگا

حیدرآباد: 19؍اگست (پریس نوٹ) اردو اکیڈمی تلنگانہ کا کل ہند ادبی و تہذیبی پروگرام ملتوی کردیا گیا۔ تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں بتا یا گیا ہے کہ اُردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی زیر نگرانی ماہنامہ قومی زبان اور روشن ستارے کی سالگرہ کے ضمن میں کل ہند ادبی و تہذیبی پروگرام جو 21/اگست کو صبح خواجہ شوق ہال‘ اردو مسکن‘ خلوت‘ حیدرآباد میں منعقد ہونے والا تھا‘ بعض ناگزیر و جو ہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر محمد غوث ڈائر کٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ اس پروگرام کی نئی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ تحریری مقابلہ جات کے انعام یافتگان بھی نوٹ کر لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×