حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ کے ایک نوجوان نے یوروپ کی اونچی ترین پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایلبروس سر کیا

حیدر آباد: 16؍اگست (عصرحاضر) تلنگانہ کے ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دیگر پانچ ہندوستانیوں کے ساتھ مل کر یوروپ کی اونچی ترین پہاڑی چوٹی ماونٹ ایلبروس کو سر کیا۔ ماونٹ ایلبروس، جنوبی روس کے کاوکاسس پہاڑیوں کے مغربی حصہ پر واقع ہے۔ اکھل نامی اس نوجوان نے 9 اگست کو اس پہاڑی پر چڑھائی شروع کی تھی اور 15 اگست کو اس نے پہاڑی کے اونچے مقام کو شدید ترین سردی، منجمد کرنے والے درجہ حرارت اور برفباری کے باوجود سر کیا۔

اکھل نے اپنے اس کارنامہ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس پہاڑی کا درجہ حرارت منفی 25 تا 30 ڈگری ہے، اس لیے سب سے اونچی چوٹی کو سر کرنا آسان نہیں تھا۔‘‘ اکھل نے پہلے ہی افریقہ کے ماونٹ کِلمنجارو پہاڑی کے ساتھ ساتھ نیپال کے پنجاچِلی پہاڑی کو سر کیا ہے۔ اکھل، حیدرآباد کے اڈونچر ماہر کی نگرانی میں گیا تھا۔ ورنگل ویسٹ کے رکن اسمبلی ونئے بھاسکر نے اس کی مالی مدد کی تھی جنہوں نے اس کارنامہ پر مسرت کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×