کے سی آر اقلیتوں کو دوست بنا کر دھوکہ دے رہے ہیں: ریونت ریڈی
حیدرآباد: 16؍اگست (عصرحاضر) تلنگانہ کانگریس پارٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ نے حیدرآباد کے دھرنا چوک، اندرا پارک میں پارٹی صدر ریونت ریڈی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ اس دھرنے میں کانگریس کے اعلی رہنماؤں نے شرکت کی۔
صدر پردش کانگریس ریونت ریڈی نےکہا کہ وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے سی آر نے وعدہ کیا تھا کہ وہ مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن دیں گے- وقف بورڈ کو جوڈیشل پاور، اردو زبان کی ترقی، میناریٹی لون، اسکالرشپ، فیز ری امبرسمینٹ، کےعلاوہ دیگر وعدے کیےتھے۔ جو 7 سال میں پورے نہیں ہوئے- انھوں نے کہا کہ کے سی آر اقلیتوں کو دوست بنا کر دھوکہ دے رہے ہیں-
اس موقع پر کانگریس کے رہنما عثمان بن محمد الہاجری نے کہا کہ ریاست میں اوقافی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے-انھوں نے کہا کہ حضرت حسین شاہ ولی کی ارضی معاملے میں 25 اگسٹ کو سنوائی ہے- اس ارضی کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے کہا کہ تھا کہ وہ کورٹ میں حکومت کی جانب سے دی گئی درخواست کو واپس لیں گے۔لیکن یہ وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا۔عثمان الہاجری نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے ایک ہوکر مہم چلائیں۔