حیدرآباد: 14؍اگست (پریس ریلیز) حافظ عبدالعلیم فیضی کی اطلاع کے بموجب مورخہ15/اگست 2021ء مطابق 7/محرم الحرام 1443ھ بروز اتوار بعد نماز مغرب (متصلا) بمقام :مسجد الکوثر حافظ بابانگر حیدرآباد زیر اہتمام: مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا زیر انتظام: تحفظ شریعت ٹرسٹ ایک اہم علمی مذاکرہ بعنوان: ماہ محرم الحرام اور یوم عاشوراء؛فضائل و مسائل / تحریک آزادی میں علماء ہند کا کردار منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت: حضرت مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم صاحب مظاہری مدظلہ
(نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا) اور نگرانی: حضرت مولانا سید مجاہد علی صاحب قاسمی مدظلہ (متولی مسجد الکوثر و معاون نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھرا) فرمائیں گے۔ اجلاس میں مقررین کرام: مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی ( استاذ ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد) مفتی محمد عامر قاسمی (استاذ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ) کے خطابات ہوں گے۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔