حیدرآباد و اطراف

کوڑے دان میں پھینکے گئے موبائل فون سے سنسنی، امیرپیٹ میٹرو اسٹیشن میں خوف و ہراس کا ماحول

حیدرآباد: 11؍اگست (عصرحاضر) حیدرآباد کے امیرپیٹ میٹرو ریلوے اسٹیشن میں بم کی اطلاع سے کچھ دیر کے لیے سنسنی پیدا ہوگئی اور لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔ اسٹیشن کے سیکوریٹی عملے نے فوری طور پر ایس آر نگر پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرکے بم اسکواڈ اور بم کی شناخت کرنے والے کتوں کو طلب کرلیا۔ بم اسکواڈ کی جانب سے تلاشی کے دوران کوڑے دان میں موبائل فون ہاتھ لگا جو وائبریٹ ہورہا تھا۔ اور اس کے وائبریشن کی وجہ سے لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے اور بم سمجھ کر تشویش ظاہر کرنے لگے۔ جیسے ہی موبائل فون وائبریٹ کرتا ہوا برآمد ہوا سیکوریٹی عملہ اور اسٹیشن میں موجود مسافرین نے راحت کی سانس لی اور کچھ دیر کی سنسنی کے بعد ایک مزاحیہ ماحول بن گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کسی نے اپنا موبائل خراب ہونے پر اُسے کوڑا دان میں پھینک دیا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×