حیدرآباد و اطراف

خواتین کے تحفظ کے لیے آر ٹی سی کا نیا اقدام، رات کے وقت کہیں سے بھی سوار ہونے اور اُترنے کی سہولت

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے رات کے اوقات میں شہر حیدرآباد میں خواتین کے تحفظ کے لئے نیا اقدام کیا ہے۔  تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے آرٹی سی کے تمام بس ڈرائیورس اور کنڈیکٹرس کو احکام جاری کئے ہیں کہ وہ 7.30 بجے شب کے بعد خواتین کی درخواست پر ان کو بس سے اترنے کیلئے کہیں بھی بس روکی جائے۔ ان کے لیے آر ٹی سی کے متعینہ اسٹاپس پر ہی روکنے کی قید نہیں ہوگی۔ آر ٹی سی کی روٹ پر اب خواتین کہیں بھی بس میں سوار ہوسکتی ہیں اور اتر سکتی ہیں۔ اب صرف بس اسٹاپس پر ہی خواتین کے لئے بس رکنا ضروری نہیں ہے۔ یہ سہولت صرف گریٹر حیدرآباد زون کے لئے ہی ہوگی۔ یہ فیصلہ تمام مسافرین کے لئے بہتر سہولت اور بالخصوص رات کے اوقات میں خواتین کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔ اگر ڈرائیور یا کنڈکٹر قواعد پر عمل نہیں کریں گے تو مسافرین ڈپو منیجر سے ربط پیدا کرتے ہوئے شکایت درج کرواسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×