آئینۂ دکن

مدرسہ رِیاض الجنہ چنتل میٹ راجندر نگر میں جلسہ اِفتتاحِ درسِ بُخاری

حیدرآباد: 29؍جون (عصرحاضر) مولانا فیاض احمد حسامی ناظم مدرسہ کے بموجب 18؍ذیقعدہ 1442 مطابق 30؍جون 2021 بروز چہارشنبہ صبح گیارہ بجے مدرسہ ریاض الجنّہ چنتل میٹ راجندر نگر حیدرآباد میں جلسہ اِفتتاحِ درسِ بُخاری منعقد ہےجس میں شہرِ حیدر آباد کی مشہور داعیہ،عالمہ و فاضلہ محترمہ زکیہ کوثر صاحبہ صدر معلّمہ ریاض البنات ملک پیٹ حیدر آباد بخاری شریف کا افتتاحی درس دیں گی۔
اور اس اجلاس کی سرپرستی حضرت مولانا احسن الدین زاہد قاسمی مہتمم جامعہ ریاض البنات ملک پیٹ و جامعہ ریاض الاسلام اُپّل حیدرآباداور جلسہ کی نگرانی مولانا عنایت اللہ شریف حسامی ناظم تعلیمات مدرسہ ریاض الجنۃ فرمائیں گے،
مفتی ایاز احمد رشیدی شیخ الحدیث اور مفتی بلال احمد قاسمی نائب شیخ الحدیث کے بیانات ہوں گے اور جلسہ کی نظامت مفتی محمد یاسین افروز حسامی فرمائیں گے۔
راجندرنگر،عطاپور،ڈیری فارم ،چنتل میٹ اور اس کے اطراف میں رہنے والوں سے گزارش ہے کہ باصلاحیت وماہر اساتذہ کرام سے اپنے بچے و بچیوں کو قرآن و سنت کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لۓ مدرسہ ریاض الجنۃ میں داخلہ دلوائیں،شعبہ ناظرہ و حفظ کے ساتھ شعبہ عالمیت براۓ طالبات داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے لئے ان نمبرات 7702244979-8328543042 پر رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×