حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ ریاست میں کورونا کیسس میں بتدریج کمی۔ گاندھی ہاسپٹل میں نان کووڈ مریضوں کے علاج کی تیاری

حیدرآباد : 28؍جون (عصرحاضر)  گاندھی ہاسپٹل کی جانب سے ، جو تلنگانہ میں کوویڈ سروسیس کے لیے ایک نوڈل ہاسپٹل ہے ، اگر کوویڈ کیسیس کی تعداد ایک دن میں 200 سے کم ہوجائے تو حکومت تلنگانہ کی منظوری سے جولائی سے نان ۔ کوویڈ مریضوں کا علاج کرنے کے سلسلہ میں تیاری کی جارہی ہے ۔ کورونا وبا کی دوسری لہر کے زور پر رہنے ، کوویڈ کے باعث نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران اس دواخانہ کے آوٹ پیشنٹ میں ایک دن میں کم از کم 1300 کوویڈ پازیٹیو مریض آیا کرتے تھے ۔ مریضوں کو آکسیجن بیلاس اور وینٹلیٹر بیڈس کے لیے انتظار کرنا پڑا تھا ۔ ریاست میں لاک ڈاؤن برخاست کئے جانے کے بعد صورتحال میں بتدریج بہتری ہورہی ہے ۔ اس کے علاوہ اس دواخانہ سے رجوع ہونے والے کیسیس کی تعداد میں ایک دن میں 600 تک کمی ہوگئی ہے ۔ گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راؤ نے کہا کہ ہاسپٹل میں دراصل بلیک فنگس کیسیس ہیں ۔ ہاسپٹل ان پیشنٹ وارڈ میں موجود 650 کوویڈ پازیٹیو کیسیس میں 310 کیسیس بلیک فنگس سے متعلق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ہاسپٹل میں کم از کم 450 بلیک فنگس مریضوں کی سرجریز انجام دی گئیں اور مزید 250 کیسیس سرجری کے لیے تیار ہیں ۔ چونکہ پازیٹیو کیسیس میں بتدریج کمی ہورہی ہے اس لیے ہاسپٹل اتھارٹیز کی جانب سے ہاسپٹل بلڈنگ کی چار اسٹوریز میں وارڈس اور بیڈس کو سنیٹائز کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ چونکہ مریضوں کو ڈسچارج کرنے سے کوویڈ وارڈس خالی ہورہے ہیں اس لیے ہاسپٹل پھر نان ۔ کوویڈ سروسیس شروع کرنے پر توجہ دے رہا ہے ۔ اس ہاسپٹل میں وبا کی پہلی لہر کے فوری بعد کوویڈ اور نان کوویڈ کے طور پر اس کی خدمات کو الگ کردیا گیا تھا ۔ اس ہاسپٹل کو کوویڈ اور نان کوویڈ علاج کی سہولت کی فراہمی کے لیے مختلف بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہاسپٹل اتھارٹیز کے مطابق اس دواخانہ میں کوویڈ اور نان کوویڈ مریضوں کو تمام قسم کی میڈیکل اینڈ ہیلت سروسیس فراہم کی جائیں گی ۔ ڈاکٹر راجہ راؤ نے کہا کہ کوویڈ کیسیس میں ایک دن میں 500 تا 600 تک کمی ہوئی ہے ۔ لیکن اس میں مزید کمی ہونا چاہئے ۔ اگر جولائی کے پہلے ہفتہ میں یہ کیسیس گھٹ کر 200 تک اور اس سے کم ہوجائیں تو گاندھی ہاسپٹل میں حکومت تلنگانہ کی اجازت سے نان کوویڈ مریضوں کا علاج پھر شروع کیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×