آئینۂ دکن

ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد میں جلسہ سیرت سید المرسلین

حیدرآباد: 6؍نومبر (عصر حاضر) مولانا عبد الباقی اویس حسامی کی اطلاع کے بموجب تمام متعلقین و متوسلین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مسجد اشرف ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد میں 12؍ربیع الاول م 10؍نومبر 2019ء بروزِ اتوار بعد نمازِ ظہر جلسہ سیرت سید المرسلینﷺ منعقد ہوگا۔ جس میں ترجمان اہل السنۃ والجماعۃ حضرت مولانا عبد القوی صاحب دامت برکاتہم کا خصوصی خطاب ہوگا۔ عامۃ المسلمین بالخصوص احباب و متعلقین سے خواہش ہے کہ اس زریں موقعہ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
نوٹ: ہر ماہ کے دوسرے اتوار کو بعد مغرب ہونے والی اصلاحی مجلس کے بجائے اس ماہ بعد نمازِ ظہر جلسہ سیرت منعقد کیا جارہا ہے۔ تمام مریدین و متوسلین نوٹ فرمالیں۔
خواتین کے لیے پردہ کا معقول نظم رہے گا۔ نمازِ ظہر ٹھیک 1:40؍پر ہوگی۔ ان شاء الله

Related Articles

One Comment

Shafi ahmed کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×