ماہِ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا‘ رؤیت ہلال کمیٹی حیدرآباد و امارت شرعیہ پٹنہ کا اعلان
حیدرآباد: 12؍فروری (عصرحاضر) صدر مجلس علمائے دکن و مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ آج بتاریخ 12؍فروری بروزِ جمعہ ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا لہذا کل یعنی 13 فروری بروز ہفتہ کو 30 جمادی الثانی ہوگی اور 14 فروری بروز اتوار رجب المرجب کی پہلی تاریخ ہوگی
حضرت مولانا عبد الجلیل قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ ۲۹؍جمادی الاخری ۱۴۴۲ھ مطابق ۱۲؍فروری۲۰۲۱ئ روزجمعہ کومرکزی دفتر امارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، ملک کے دیگر مقامات سے بھی رابطہ کیا گیا ، لیکن اکثرجگہ مطلع ابرآلودہونے کی وجہ سے چاند دیکھے جانے کی خبر موصول نہیں ہوئی ۔ لہٰذا ۳۰؍کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے مورخہ۱۴؍فروری۲۰۲۱ئ روز اتوار کو ماہ رجب المرجب کی پہلی تاریخ قرار پائی ۔