آئینۂ دکن

مدرسہ دارالعلوم محمدیہ اےایس راؤ نگر کے زیر اہتمام جلسہ رحمۃ للعلمین ﷺ

حیدرآباد: 2؍نومبر (عصر حاضر) مدرسہ دارالعلوم محمدیہ اےایس راؤ نگر کے زیر اھتمام جلسہ رحمۃ للعلمین ﷺ بتاریخ 8/ نومبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب تا عشاء (نماز عشاء 9 بجے ہوگی) بمقام جامع مسجد محمدیہ اے ایس راؤ نگر ای سی آئی ایل حیدرآباد منعقد ہورہا ہے۔ جس کی صدارت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ جمال الرحمٰن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا فرمائیں گے۔ یہ اجلاس الحاج ریاض احمد خان صاحب صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد محمدیہ اے ایس راؤ نگر کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ مہمانانِ خصوصی شہر و ریاست کے مؤقر علماء کرام حضرت مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین صاحب سبیلی ناظم جامعہ عائشہ نسواں حیدرآباد و رکن تاسیسی مجلس تحفظ ختم نبوت‘ حضرت مولانا محمد انصار اللہ قاسمی صاحب آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت‘ حضرت مولانا محمد عبد القوی عمر حسامی صاحب کے بصیرت افروز خطابات ہونگے۔ ان شاءاللہ  انتظامی کمیٹی جامع مسجد محمدیہ نے برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شریک ہوکر استفادہ کی گذارش کی ہے۔
نوٹ: خواتین کے لیے پردہ کا علیحدہ انتظام کیا گیا ہے‘ بعد جلسہ تناول طعام کا معقول انتظام رھیگا۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×